میں زمیں تا آسماں وہ قید آتش دار میں

Poet: Basheer Badr By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

میں زمیں تا آسماں وہ قید آتش دار میں
دھوپ رشتہ بن گئی سورج میں اور انسان میں

میں بہت دن تک سنہری دھوپ کا آنگن رہا
ایک دن پھر یوں ہوا شام آ گئی دالان میں

کس کے اندر کیا چھپا ہے کچھ پتا چلتا نہیں
تیل کی دولت ملی ویران ریگستان میں

شکل صورت نام پہناوا زباں اپنی جگہ
فرق ورنہ کچھ نہیں انسان اور انسان میں

ان نئی نسلوں نے سورج آج تک دیکھا نہیں
رات ہندوستان میں ہے رات پاکستان میں

Rate it:
Views: 593
23 Dec, 2011