میں ُاسے اب روک نہیں سکتی
وہ میرے خدا کو درمیان میں لایا ہے
ُاس نے کہا
اگر ہے اپنے خدا پر بھروسہ
تو الگ ہو جاتے ہیں
ُاس نے چاہا تو ہمیں ملا دے گا
ہمارے سر سے
دکھوں کے بادل ہٹا دے گا
وہ میرے صبر کو
میری دعاوں کو جزا دے گا
وہ چاہے گا تو ہمیں ملا دے گا
میں ُاسے اب روک نہیں سکتی
وہ میرے خدا کو درمیان میں لایا ہے