میں ٹہری اک ننھی سی چریا،
پروں کو تولے اُڑان بھرنے،
ہوا کے جھوکوں سے پار ہوں ایسے،
کمان سے تیر نکلا ہو جیسے،
بارش کے موسم میں دیوانی پھروں،
بادلوں کی آڑ میں غوطہ لگاؤں،
بادلوں کی کشتی میں سوار ہوکر،
سترنگی میں ڈوب کہ رنگین ہوجاؤں،
پتجھڑ کا جب موسم آۓ،
میں ٹہنیاں چن کر محل بناؤں،
بہار میں گل کی پتیوں سے ،
میں اپنا آنچل سنہرا سجاؤں،
آۓ جو طوفاں تو دل تھمے میرا،
میں حوصلوں کو دوں اُڑان پھر تولے پروں کو۔