Add Poetry

میں چڑیا تیرے آشیانے کی اڑنے والی ہوں

Poet: Maria Riaz Ghouri By: Maria Ghouri, HarooNAbad

میں چڑیا تیرے آشیانے کی اڑرنے والی ہوں
کسی اور دیس جابسنے والی ہوں

مجھے تیرا پیار یاد آتا ہے
میری نظروں کو تیرا انتظار لبھاتا ہے

میری تمنا تھی مجھے اپنے ہاتھوں سے رخصت کرتے
میرے سر پر دعاؤں والا ہاتھ رکھتے
میری تمنا ، تمنا رہے گی
آنسوؤں کا سہارا لے کر بہیے گی
اک یہی تمنا سدا رہے گی

میں اپنے سفر پر خود چلنے والی ہوں
میں چڑیا تیرے آشیانے کی اڑرنے والی ہوں

میری بے بسی دیکھو تمہیں پکار رہی ہوں
مہندی کی خوشبو سے رچے ہاتھ دیکھ کر
میرے ابو تیری یادیں سلگا رہی ہوں
تیری مغفرت کی دعاؤں میں بسے ہاتھ دیکھ کر

میں اب کسی اور کے ساتھ رہنے والی ہوں
میں چڑیا تیرے آشیانے کی اڑرنے والی ہوں

میں تیرے بنا نئے سفر پر جارہی ہوں
تیرے بنا اب چلنا سیکھ کر
تیری یادوں کو اپنے ساتھ سجا کر
تیرے بنا اڑرنا سیکھ کر

میں کسی اور کے ساتھ اڑنے والی ہوں
کسی اور دیس بسنے والی ہوں

وہ مجھے بے حد پیار کرتا ہے
اس کے پیار میں تیرا پیار دکھتا ہے
میں دل ہارنے والی ہوں
میں چڑیا تیرے آشیانے کی اڑرنے والی ہوں

میری ڈولی بھی سج گئی ہے
سات سروں کی سرنگم بنی ہے
مجھے اک دفعہ رخصت کر جاؤں
خواب میں یہ امید بھرجاؤں
مجھے اپنے نام کے ساتھ تیرا نام بےحد پیارا لگتا ہے
بس اسی اک عبارت پر جیون سارا لگتا ہے

میں اب کسی اور کا نام لگانے والی ہوں
میں چڑیا تیرے آشیانے کی اڑنے والی ھوں

Rate it:
Views: 1445
03 Mar, 2013
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets