میں ہوں تیری راہ کی گرد ۔۔۔۔۔۔شاہین
Poet: Shaheen Mughal By: Shaheen Mughal, gjnمانا کہ نرم ہوا کا جھونکا ہو
مگر یہ بھی تو سچ ہے
کہ اک حسین دھوکہ ہو
ہاں
کھلونا ہوں میں ، مٹی کا
مگر دل رکھتی ہوں
سب سنتی ،سمجھتی ہوں
مجھے اندھیروں میں
یوں مت دھکیلو
میرے جذبات سے
یوں مت کھیلو
خدارا
کچھ تو سمجھو
مجھے چند لمحے جھیلو
تھوڑی دور اڑوں گی
تھک جاؤں گی
میں ہو ں تیری راہ
کی گرد
جلد چھٹ جاؤں گی
پھر نظر کہاں آؤں گی
More Sad Poetry






