کوئی تو خواب نگاہوں میں سجا کر جاتے
مجھے جینے کی نئی راہیں دکھا کر جاتے
میں خود کو ڈھونڈتی رہی تمہارے سائے میں
میرے سائے کو میرا چہرہ دکھا کر جاتے
میری آزادی مجھے تم سے دور نہ کر دے
میری راہوں میں کوئی پہرہ بٹھا کر جاتے
میرے خوابوں کو تعبیروں کا آسرا دے کر
میرے خوبوں کو سچے خواب بنا کر جاتے
عظمٰی میری تاریک تنہا راتوں میں
دیئے جلاتے سحر جیسی بنا کر جاتے
کوئی تو خواب نگاہوں میں سجا کر جاتے
مجھے جینے کی نئی راہیں دکھا کر جاتے