ناجانے کیوں۔۔۔؟؟؟
Poet: طارق اقبال حاوی By: Tariq Iqbal Haavi, Lahoreناجانے کیوں زندگی بیزار کر رہا ہوں
کیا کہوں کس سے میں پیار کر رہا ہوں
اک وہ ہے کہ کب کا فراموش کر گیا
اک میں ہوں کہ یاد بار بار کر رہا ہوں
منزل نہیں ہے ، نہ ہے امکان واپسی
یہ جان کر بھی راہ اختیار کر رہا ہوں
اس نے تو میرے واسطے کتبہ بھی لکھ دیا
ادھر میں ہوں کہ ڈائری میں شمار کررہا ہوں
دُنیا بھی اُمید پر قائم ہے حاوی
یہی سوچ کر اس کا انتظار کر رہا ہوں
More Sad Poetry







