نامہ بر
Poet: محمد فیصل By: Muhammad Faisal, Karachiازی خود اپنے ہاتھ سے دل کے نکل گئی
دو پل گھڑی جدائی کی صدیوں میں ڈھل گئی
ہر ناروا سلوک گوارا تو کر لیا
سوزِ غمِ فراق سے ہستی پگھل گئی
دیکھی گئی کسی سے نہ میری شگفتگی
دنیا کو دیکھئے کہ تبسم سے جل گئی
محرومِ بزمِ ناز نہ کوئی ہو میری طرح
آ کے دعا یہ میرے لبوں پہ مچل گئی
جب نامہ بر کوئی بھی میسر نہ آ سکا
لے کے میرا پیام یہ میری غزل گئی نامبر
More Sad Poetry






