Add Poetry

نجانے کھو دیا ہم نے کہاں جا کر سکوں اپنا

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

نجانے کھو دیا ہم نے کہاں جا کر سکوں اپنا
نہ کر برباد تو اے چاندنی ہم پر فسوں اپنا

نہ ہم ملتے نہ گلُ کھلتے نہ ایسی داستاں بنتی
نجانے اور کیا کیا رنگ لاۓ گا جنوں اپنا

حِنا مہکی جو ہاتھوں پر تو یہ دِل نے کہا مجھ سے
ہتھیلی پر سجا رکھا ہے ظالم تم نے خوں اپنا

ذرا ٹھہرو مِرے اشکو ضرورت کیا ہے بہنے کی؟
رہو گے کھو ل کر دُنیا پہ کیا حالِ دروُں اپنا

توُ میرے ساتھ تھا تو گویا دُنیا ساتھ تھی میرے
ہوا ہے حال کیسا کیا کہوں تیرے بدوں اپنا

چلا کرتے تھے ہم بھی سر اُٹھا کر اِک زمانے میں
تمہاری بے وفائی نے کیا ہے سر نگوں اپنا

نہیں کوئی بھی ایسا جو سمجھ پائے زباں میری
بھلا یہ دردِ کس طرح زمانے سے کہوں اپنا

Rate it:
Views: 706
08 Mar, 2013
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets