Add Poetry

نظر آ جائیں گے وہ کہیں بھولے سے

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

نظر آ جائیں گے وہ کہیں بھولے سے
گزر رہے ہیں پھر انہی راستوں سے

دیکھتے ہیں انہیں اپنے سپنوں میں
ہو رہے ہیں عیاں ہماری نظروں سے

نہ جانے کب آئے گی چمن میں بہار
ہیں اس انتظار میں ہم مدتوں سے

بے اثر نہیں صدائیں زمینوں کی
لے آئیں گے بادل ابر کہیں سے

ہوتے جا رہے ہیں قریب منزل کے
نکل آیا ہے سنینہ اب بھنور سے

Rate it:
Views: 621
24 Feb, 2014
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets