نظر مِلا کے زرا دیکھ مت جُھکا آنکھیں

Poet: Mohsin Bhopali By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

نظر مِلا کے زرا دیکھ مت جُھکا آنکھیں
بڑھا رہی ہیں نگاہوں کا حوصلہ آنکھیں

جو دل میں عکس ہے آنکھوں سے بھی وہ چھلکے گا
دل آئینہ ہے مگر دل کا آئینہ آنکھیں

وہ اِک ستارہ ہے جانے کہاں گرا ہو گا
خلا میں ڈھونڈ رہی ہیں نجانے کیا آنکھیں

غمِ حیات نے فُرصت نہ دی ٹھہرنے کی
پکارتی ہی رہی ہیں مجھے سدا آنکھیں

یہ اُس کا طرزِ تخاطب بھی خوب ہے محسن
رُکا رُکا سا تبّسم، خفا خفا آنکھیں

Rate it:
Views: 502
22 Sep, 2011