نفرت آگ ہے محبت پانی ہے
Poet: faheem ur rehman faheem By: faheem ur rehman , Surjani Town Karachiتمہیں کیوں اتنی پریشانی ہے
آج مشکل ہے کل آسانی ہے
کبھی ہو غم کبھی خوشی ملے
نام اس کا ہی زندگانی ہے
وقت کبھی ایک سا نہیں رہتا
اپنی حالت بدل ہی جانی ہے
نفرت کو محبت سے بجھا ڈالو
نفرت آگ ہے محبت پانی ہے
More Life Poetry






