نفی اثبات

Poet: Dr Qamar Siddiqui By: Dr Qamar Siddiqui, Kharian

آنکھوں کی لو بجھنے کو تھی
دل کی دھڑکن ہانپ چکی تھی
بدن نقاہت ڈھانپ چکی تھی

ذھن سڑک پر
ممکن اور ناممکن سوچیں
آپس میں ٹکرا ٹکرا کر
بالآخر
دم توڑ رہی تھیں

خاموشی میں آہٹ ابھری
دروازے پر دستک اتری
آنکھوں کی لو بھڑک اٹھی تھی
دل کی دھڑکن پھڑک اٹھی تھی

موت کی ہچکی اور وہ
دونوں
ایک ہی لمحے میں آئے تھے
 

Rate it:
Views: 582
12 Aug, 2013