نگاہوں کے سمندر کا ٹھکانا چاہتے ہیں ہم
Poet: By: Faisal Baloch, hub chowkiنگاہوں کے سمندر کا ٹھکانا چاہتے ہیں ہم
ہمیں تم سے محبت ہے بتانا چاہتے ہیں ہم
ہمیں اچھی نہیں لگتی کسی موسم کی شادابی
تمہیں بس اپنی سانسوں میں بسانا چاہتے ہیں ہم
ہمارا گھر تو روشن ہے ہمارے نام سے لیکن
تمہارے نام سے جیون سجانا چاہتے ہیں ہم
ہمیں ہر حال میں تم سے عقیدت اور محبت ہے
تمہارے پاس آنے کا بہانہ چاہتے ہیں ہم
More Sad Poetry






