Add Poetry

نہ اُترو اس سمندر میں

Poet: Hafeez ur rehman By: hafeez ur rehman, Peshawar

 نہ کہتیے تھے نہ اُترو اس سمندر میں
نہیں تو ڈوب جاؤ گے اُبھر پھر تم نہ پاؤ گے

ابھی انجان ہو رسمِ جِہانِ دنیا داری سے
پھنسے ہو جس بھنور میں جان لو نیچے ہی جاؤ گے

یہ وہ غم ہیں جو چلتے ہیں کہ جب تک سانس چلتی ہے
یہ اسرار ہے کیسا نہ تم یہ جان پاؤ گے

کہ دل جو بھی گیا عشق کی تاریک گلیوں میں
وہیں کھویا نہ پلٹا پلٹ تم بھی نہ پاؤ گے

محبت کھیل ہے ان کا فقط یہ کھیلنا مانگیں
کیا تاراج جن کو نہ کبھی آباد پاؤ گے

بہت ہیں سخت دل کے جان لو اس جہاں والے
پڑا جب واسطہ اِن سے تو تم بھی مان جاؤ گے

حوادث کے تھپیڑے جب پڑیں گے رات دن منہ پر
محبت عشق و اُلفت جان میری بھول جاؤ گے

Rate it:
Views: 387
14 Dec, 2015
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets