نہ جانے میرا چارہ گرکیسی دوا دیتا ہے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

نہ جانےمیرا چارہ گر کیسی دوا دیتاہے
جومیرےمرض کو پہلے سےبڑھادیتاہے

مسیحامیرےدل کےچھالوں کو دیکھ کر
اپنےدونوں ہاتھ دعا کےلیےاٹھادیتا ہے

چارہ گر سےتو میرا مسیحا اچھا ہے
جو مجھےجینے کی آس بندھا دیتاہے

میرا درد دل جب حد سے بڑھ جاتا ہے
پھر مجھے صبر میرا خدا دیتا ہے

Rate it:
Views: 396
16 Jul, 2012