نہ جانے کب قسمت سےمجھےعدل ملے گا

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

نہ جانے کب قسمت سے مجھے عدل ملے گا
انتظار میں بیٹھا ہوں کب مصائب کا حل ملےگا

حسرتوں کہ سبھی غنچےمرجھاتےجارہےہیں
کس سے پوچھیں کب یہ جہاں مکمل ملےگا

جس کے وصل کی امید پہ جئیے جارہا ہوں
میرادل کہتا ہے کہ ایک دن وہ کنول ملے گا

ایک بار وہ اصغر سے مل کردیکھےتو سہی
پھر وہ عمر بھرمجھ سے مسلسل ملے گا

Rate it:
Views: 405
22 Feb, 2014