Add Poetry

نہ جستجو ہو کوئی اور نہ شوق کوئی رہے

Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore,pakistan

نہ جستجو ہو کوئی اور نہ شوق کوئی رہے
مدام روح کو پھر کیوں نہ بے کلی سی رہے

ہیں سیم و زر بھی ضروری آسودگی کے لیے
مزہ ہے زیست کا گر علم و آگہی بھی رہے

ہے عقل کام کی شے اس سے کر بھلا سب کا
حریص ہو تو یہ بہتر ہے بے خودی ہی رہے

سحر مسائل دنیا سے دے نہ دے فرصت
خیال یار کی لو تیرگی میں جلتی رہے

خبر ملے نہ کسی بھی آشفتہ خاطر کی
یہ زیست کاش فقط تیرے غم میں کھوئی رہے

وہ فاصلوں کو مٹانے کی بات کرتا ہے
قریب آنے سے کیا گر دلوں میں دوری رہے

گلے لگا کے بچھڑ جاؤ گے سدا کے لیے
تو کیوں نہ رسم کوئی مجھ سے دشمنی کی رہے

Rate it:
Views: 620
22 Nov, 2012
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets