نہ داغ دل سے مٹے گا کبھی جدائی کا (گیت)
Poet: Dr.Zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistanسہوں گا کیسے بھلا زخم بے وفائی کا
نہ داغ دل سے مٹے گا کبھی جدائی کا
تمھارا پیار تو جھونکا تھا کیسے رک پاتا
تمھارا پیار مجھے راس کس طرح آتا
تمھارے دل کو وفاؤں سے بھی نہ جیت سکا
قریب تم کو میں لاتا تو کس طرح لاتا
صلہ یہ کیسا ملا مجھ کو آشنائی کا
نہ داغ دل سے مٹے گا کبھی جدائی کا
جوانی میری بھٹکتی پھرے گی راہوں میں
رہے گا اور ہی کوئی تمھاری بانہوں میں
ہنسو گی تم نئے محبوب کی رفاقت میں
کروں گا زیست بسر اب میں سرد آہوں میں
بنا ہے پیار سبب میری جگ ہنسائی کا
نہ داغ دل سے مٹے گا کبھی جدائی کا
سہوں گا کیسے بھلا زخم بے وفائی کا
نہ داغ دل سے مٹے گا کبھی جدائی کا
More Sad Poetry






