Add Poetry

نہ شکوہ ہے کوئی، نہ کوئی گِلہ ہے

Poet: Shakeel Badaiwani By: Najeeb Ur Rehman, Lahore

نہ شکوہ ہے کوئی، نہ کوئی گِلہ ہے
سلامت رہے تُو یہ میری دُعا ہے

بہت ہی کٹھن ہیں محبت کی راہیں
ذرا بچ کے چلنا زمانہ بُرا ہے

عجب تیری محفل میں دیکھا تماشا
کہیں روشنی ہے کہیں ہے اندھیرا

مقدر چراغوں کے بدلے ہوئے ہیں
کوئی بُجھ رہا ہے کوئی جَل رہا ہے

مُبارک تُجھے ہو تیرے دل کی دنیا
میری زندگی کا کوئی غم نہ کرنا

یہ سب گردشیں ہیں نصیبوں کی پیارے
نہ میری خطا ہے، نہ تیری خطا ہے

Rate it:
Views: 2786
23 Jul, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets