نہ صدائیں بدلتی ہیں نہ ادائیں بدلتی ہیں
یہاں بن موسم کے ہوائیں بدلتی ہیں
اپنا بنا کر چھوڑ دیتے ہیں لوگ اک پل میں
نہ جانے کیوں لوگوں کی وفائیں بدلتی ہیں
چلے آتے ہیں روز تیرے شہر میں اجنبی کیطرح
سزاوار ہو کر بھی یہاں کیوں خطائیں بدلتی ہیں
رنجشیں بھلا کر وہ تجھے زخمی کر گئے تو کیا دل
یہاں تو حثیت کے مطابق سزائیں بدلتی ہیں
وہ تیرا تھا نہ تجھے کبھی ملنا تھا عائش کہ
چاہت ہوتے ہوئے بھی اکثر دعائیں بدلتی ہیں