میرے خوابوں کا سلسلہ تیرے خوابوں سے نہ ملا
میرے سوالوں کا جواب تیرے جوابوں سے نہ ملا
میں خود کو دیر تلک تیری نگاہوں میں ڈھونڈتا رہا
میرا کوئی نقش تیری آنکھوں کی کتابوں میں نہ ملا
اے میرے جذبہ دل تیرا بھلا ہو یہ تیری ہی عنایت ہے
کہ میرے جیسا کوئی اور زمانے کے خرابوں میں نہ ملا
میری گمراہیوں کا سفر سدا سے ہی بہت طویل ٹھہرا مگر
کوئی کارواں کونی رہنما کوئی مسافر سرابوں میں نہ ملا
عظمٰی جو تیری نگاہوں کے چمن میں کھل کر مہکتا ہے
وہ رنگ وہ مہک وہ بانکپن چمن کے گلابوں میں نہ ملا