Add Poetry

نہ کسی کی آنکھ کا نور ہوں نہ کسی کے دل کا قرار ہوں

Poet: Bahadur Shah Zafer By: NS, Lahore

نہ کسی کی آنکھ کا نور ہوں نہ کسی کے دل کا قرار ہوں
جو کسی کے کام نہ آسکے میں وہ ایک مشت غبار ہوں

میرا رنگ روپ بگڑ گیا‘ میرا یار مجھ سے بچھڑ گیا
جو چمن خزاں سے اجڑ گیا‘ میں اسی کی فصل بہار ہوں

نہ تو میں کسی کا حبیب ہوں‘ نہ تو میں کسی کا رقیب ہوں
جو بگڑ گیا وہ نصیب ہوں جو اجڑ گیا وہ دیار ہوں

پڑھنے فاتح کوئی آئے کیوں؟ کوئی چار پھول چڑھائے کیوں
کوئی آ کے شمع جلائے کیوں؟ میں وہ بے کسی کا مزار ہوں

میں نہیں ہوں نغمہ جانفزا‘ مجھے سن کے کوئی کرے گا کیا
میں پڑے پروگ کی ہوں صدا میں بڑے دکھی کی پکار ہوں
 

Rate it:
Views: 1345
27 Sep, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets