Add Poetry

نہ ہو گا

Poet: Kaiser Mukhtar By: Kaiser Mukhtar, HONG KONG

جن لمحوُں کو میں نے
خوُن جگر سے سینچا
وُہ لمحے
فضاؤں میں تحلیل ہو کر
چیرتے خلاؤں کو
ُپہنچیں گے وہاں پر
کہ جہاں
تیرا میرا ابدی ملن ہو گا
اور جو راتیں
ُسہاگ کے لمحوُں میں بدل نہ سکیں
وہ ابد کی گود میں
ہماری مُنتظر ہوُں گی
کہ پھر
خیال یار کے سوا
کوئی خیال نہ ہو گا
کسی جواب کا مُنتظر
کوئی سوال نہ ہو گا
جو میرا حال ہے یہاں
وہ تیرا حال نہ ہو گا
کوئی ابرُو نہ اُٹھے گی
کوئی ملال نہ ہو گا
جن لمحوں کو میں نے
خوُن جگر سے سینچا

Rate it:
Views: 489
09 Sep, 2008
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets