نہ ہوتا رنج اگر خوشی جانتے کیسے
Poet: Mubeen By: Mubeen, Islamabadنہ ہوتا رنج اگر خوشی جانتے کیسے
کانٹا چبھتا ہے پھول چننے سے پہلے
خدا کو ترس آہی جائے گا اپنی حالت پر
کچھ گناہ ہی کر لیتے بخشش سے پہلے
اب کہاں زمانے میں امید انصاف کی
فرد جرم لگتی ہے جرم سے پہلے
مشکلیں خائف نہیں کرتیں ارادوں کو
ہوتی ہے رات ہر سحر سے پہلے
شمع پریشان تھی پروانے جلنے کے بعد
لو تھرتھرا رہی تھی بجھنے سے پہلے
More Sad Poetry






