نہیں تھے وہ بے وفا آنے سے پہلے
Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindiنہیں تھے وہ بے وفا آنے سے پہلے
مل لیتے ہمیں دور جانے سے پہلے
ہمیں بھول بیٹھے ہیں وہ محفل میں
کیسے ملیں انہیں منانے سے پہلے
نہ جلتے گھر غریبوں کے بستی میں
لے آتے پانی اگر آگ جلانے سے پہلے
خزاں کا موسم کیا خوب رنگ دکھا گیا
جشن بہاراں کے آنے سے تھوڑا پہلے
وہ گھڑی بڑی اذیت کی گزری ہم پر
انہیں اس دل میں بسانے سے پہلے
کیسے چھپائیں گے دل میں ان کو اب
ہو جائیں گے رسوا انہیں پانے سے پہلے
More Sad Poetry






