نہیں جانتا کہ میرے لیئے بہتر کیا ہے
Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, Islamabadنہیں جانتا کہ میرے لیئے بہتر کیا ہے
مگر جوابھی ہے اِس سے بد تر کیا ہے
خارِنصیب بھی تو بن سکتا ہے گل
تیری دسترس سے بھلا باہر کیا ہے
مانا کہ میری عادتوں میں بچپنا ہے ابھی
تیرے بھروسے سے اور معتبر کیا ہے
خاکِ رہگزر ہونے سے بچا لے مجھ کو
نہ پوچھ پاس میرے رختِ سفر کیا ہے
اپنے ہاتھوں سے تجھے غیر کو سونپا ہے
اس سے بڑھ کر رضا اورصبر کیا ہے
More Sad Poetry






