نہیں ملتی چاہت اس زمانے میں
ملتی ہے یہ صرف افسانے میں
وہ کہتے ہیں محبت ہے تم سے
نہیں ہے صداقت اس بہانے میں
نہیں ملتی الفت کی باتیں اب یہاں
سب جھوٹے ہیں پیار جتانے میں
کرتے رہے جن کی باتیں محفل میں
وہی تو ہیں مصروف رولانے میں
نہ دھرو الزام ان پر بےوفائی کا
ہو جائیں گے بدنام وہ زمانے میں