نہیں میں روک سکا تھا معاملہ دل کا
تھا دل کا دل سے ابھی تک تو رابطہ دل کا
ہنسی خوشی سے بسر ہوئی زندگی ان کی
ہوا نہیں ہے کبھی ان میں فاصلہ دل کا
کمال حسن ہے چہرے پہ ہے نزاکت خوب
تھا زینہار میں الجھا تو آئینہ دل کا
بدلتے ایسے نہیں حسن والے اک پل میں
کہ ہوتا ایسے نہیں ہے کوئی برا دل کا
ملا نہیں ہے کہیں عشق میرے کا درمان
نہیں ہوا ہے ابھی ختم مسئلہ دل کا
خیال یار میں الجھے ہیں دوستو ایسے
میں ڈھونڈتا ہوں تو ملتا نہیں پتہ دل کا
رقیب میرے نے آشوب کیا مرے بارے
یہ اس لیے ہوا شہزاد سانحہ دل کا