Add Poetry

نہیں کہ صرف پرندے اُڑا دیے اُس نے

Poet: YOUSOF HASAN By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

نہیں کہ صرف پرندے اُڑا دیے اُس نے
سدا بہار شجر بھی جلا دیے اُس نے

جو کوہِ زرد سے اُترا بڑا سخی بن کر
ہمارے ہاتھ میں کاسے تھما دیے اُس نے

یہ حکم ہے کہ انہیں خلعتیں کہا جائے
جو چیتھڑے سے بنامِ خدا دیے اُس نے

نہیں ہے قید کوئی ریگِ تیرگی پہ مگر
فراتِ نور پہ پہرے بٹھا دیے اُس نے

ابھی تو دشت کی دہشت سے ہی نجات نہ تھی
خلا کے ڈر بھی گھروں میں بسا دیے اُس نے

سروں پہ آئی بلائیں تو ٹل ہی جائیں گی
مگرجو روگ دِلوں کو لگا دیے اُس نے

جو آندھیوں میں بھی پندارِ خاک تھے یوسف
وہ سارے خواب تماشا بنا دیے اُس نے

Rate it:
Views: 265
26 Jul, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets