Add Poetry

نہیں ہوسکتے

Poet: Perveen Shakar By: Wajid Imran, Pirmahal

راہِ دشوار کی جو دُھول نہیں ہو سکتے
ان کے ہاتھوں میں کبھی پھول نہیں ہو سکتے

تیرے معیار پہ پورے نہ اُترنے والے
منصب عشق سے معزول نہیں ہوسکتے

اتنا خوں ہے میرا گلشن میں کہ اب میرے خلاف
پیڑ ہوجائیں مگر پھول نہیں ہوسکتے

حاکمِ شہر کے اطراف وہ پہرہ ہے کہ اب
شہر کے دُکھ اُسے موصول نہیں ہوسکتے

فیصلے جن سے ہو وابستہ وطن کی قسمت
صرف اندازوں پہ محمول نہیں ہوسکتے

خون پینے کو یہاں کوئی بلا آتی ہے
قتل تو روز کا معمول نہیں ہوسکتے

جُنبشِ ابروئے شاہاں نہ سمجھنے والے
کسی دَربار میں مقبول نہیں ہوسکتے

Rate it:
Views: 559
19 Aug, 2010
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets