نیا سال
Poet: Rizwana waqar By: Rizwanawaqar, Lahoreاے نئے سال کی صبح
اک بات کہوں تجھ کو
نہ دھکاوں دل کسی کا
نہ دوں دکھ کسی کو
نہ بھولے رب میرا مجھے
نہ بھولوں میں اس کو
آ جاوں کام انسانیت کے
کہلاو انسان خود کو
بہت پایا بہت کھویا
بس پا لوں اب آدمیت کو
بہت آسان ہے رہنا دنیا میں
بہت مشکل ہے پانا اس کو
نیا سورج نئے وعدے ارادے نئے
چاہئے ساتھ تیرا پا لے گے سبھی کو
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

اسلم