نیند تو آ ہی جائے گی
Poet: Shabeeb Hashmi By: SHABEEB HASHMI, Al-Khobar KSAمیرے لعل مجھکو بتا
کیسے تجھکو لوری دوں
سوکھے لبوں کی پٹڑی پے
سوزو غم کے پہرے ھیں
زخم زخم الفاظوں میں
غم کے سسکتے راگوں میں
اندھے سلگتے ساز ھیں
کل سے تو بھی بھوکا ھے
میں بھی بھوکی سوئی تھی
بھوک کے ٹھنڈے چولہے پے
فاقوں کی آگ جلائی تھی
فکر کی سوکھی لکڑی سے
دکھوں کی راکھ ہٹائی تھی
تو پانی کی بوند کو ترسا تھا
میں بھی پیاس سے رؤئی تھی
میرے لعل اب سو بھی جا
نیندتو آ ہی جائے گی
بھڑکتے شعلؤں کی سولی پے
دھکتے انگاروں کے بستر پے
بھوک کےپتھریلے گدے پے
پیاس کے زخمی تکیے پے
خود فریبی کی چادر اوڑھے
نیند تو آ ہی جائے گی
نیند تو آ ہی جائے گی ۔۔۔۔
More Sad Poetry






