میری زندگی میں
کبھی وہ لمحات تھے
جب وہ میرے ساتھ تھی
بس اتنا سوچنا تھا
کہ وہ چہرہ خیالوں پہ چھا گیا
وہ جواں شاداب چاند چہرہ
مجھے ماضی کی طرف لے گیا
گزرے ہوئے لمحات
ایک ایک کرکے میرے سامنے
اس طرح آنے لگے
جیسے پردے پر کوئی فلم چل رہی ہو
مگر حقیقت یہی ہے
کہ وہ میری دنیا سے
اس دنیا سے کہیں چلی گئی
جہاں جا کر لوگ
کبھی بھی واپس نہیں آتے
خیالات کا تسلسل ٹوٹا تو
اشک بہہ نکلے