واپسی

Poet: M Usman Jamaie By: M Usman Jamaie, karachi

کب کے بھولے ہوئے راستے کی طرف
آئو چلتے ہیں پھر میکدے کی طرف
سرخ سیال میں جاں گھلانے چلیں
پھر سے نس نس میں شعلے بہانے چلیں
آنکھیں دھل جائیں گی، خواب بہہ جائیں گے
دھند چھاجائے گی، سائے رہ جائیں گے
ہاتھ میں جام اک بار آجائے گا
دھوپ ڈھل جائے گیا
بر چھائے جائے
بعد مدت کے کتنا مزہ آئے گا
اک سفر
خودفراموشیوں کی طرف
زندگی بھر کی
خاموشیوں کی طرف

Rate it:
Views: 498
17 Oct, 2013