وفا

Poet: Ali Hashmani By: Ali, karachi

مجھے آج بھی یاد ہے وہ سردیوں‌ کی شام
جب اُس نے میرا ہاتھ پکڑا اور
میری آنکھوں میں دیکھ کر کہا
آپ کے ہاتھ بہت گرم ہیں اور
یہ وفا نبھانے والوں کی نشانی ہے
میں بہت خوش تھا
اتنا خوش کہ یہ بھی بھول گیا
کہ اُس شام اُس کے ہاتھ کتنے سرد تھے

Rate it:
Views: 1338
20 Feb, 2009