وفا کا صلہ
Poet: Riaz Ahmad Khan Raza By: Riaz Ahmad Khan Raza, Gojraیادوں کے دیپ غم کی ہوا دے گیا مجھے
اک شخص یہ وفا کا صلہ دے گیا مجھے
اب کیا کریں کسی سے بیاں دل کی حالتیں
نامحکمہ دل کی سزا دے گیا مجھے
کرتا رہا ادا میں اسے فرض کی طرح
وہ صورت نماز قضا دے گیا مجھے
کوئی نہیں انیس منانے کے واسطے
کیوں جلد روٹھنے کی ادا دے گیا مجھے
پہروں میں جاگتا ہوں اسے دیکھتے ہوئے
یادوں کا اپنی ایک دیا دے گیا مجھے
کیسے کہوں کہ اس سے کوئی واسطہ نہ تھا
وہ محور حیات رضا دے گیا مجھے
More Sad Poetry






