وفا کے قید خانے میں ---سزائیں کب بدلتی ہیں

Poet: By: Rania Ch, Lahore

وفا کے قید خانے میں
سزائیں کب بدلتی ہیں
بدلتا دل کا موسم ہے
ہوائیں کب بدلتی ہیں
میری ساری دعائیں تم سے ہی
منسوب ہیں ہم دم
محبت ہو اگر سچی
دعائیں کب بدلتی ہیں
کوئی پا کر نبهاتا ہے
کوئی کهو کر نبهاتا ہے
نئے انداز ہوتے ہیں
وفائیں کب بدلتی ہیں

Rate it:
Views: 1659
17 Oct, 2016