وفا ہے زات عورت کی

Poet: By: Muhammad Baber Zaman, Sahiwal

وہ اکثر مجھ سے کہتی تھی
وفا ہے زات عورت کی
مگر۔جو مرد ہوتے ہیں
بہت بیدرد ہوتے ہیں

کسی بھنورے کی صورت
گُل کی خوشبُو لُوٹ جاتے ہیں
سنو۔۔۔تُم کو قسم میری
روایت توڑ دینا تم
نہ تنہا چھوڑ کے جانا
نہ یہ دل توڑ کے جانا

مگر ۔۔۔ پھر یوں ہوا اِک دن
مجھے انجان رستے پر
اکیلا چھوڑ کر اُس نے
میرا دل توڑ کر اُس نے
محبت چھوڑ دی اُس نے

وفا ہے ذات عورت کی
روایت توڑ دی اُس نے

Rate it:
Views: 4610
28 Apr, 2013
More Sad Poetry