سزا پے چھوڑ دیا جزا پے چھوڑ دیا
ہرایک کام ہم نےخدا پے چھوڑ دیا
وہ ہم کو یاد رکھتا یا پھر بھلا دیتا
اسی کا کام تھااسی پے چھوڑ دیا
اب اس کی مرضی بجھا دے یا پھر جلا دے
چراغ ہم نے جلا کے ہوا پے چھوڑ دیا
اب اس سے بات بھی کرتے تو کس طرح کرتے
یہ مسئلہ دعا کا تھا دعا پے چھوڑ دیا
اس لیے تو وہ کہتے ہیں بے وفا ہم
کیونکہ ہم نے سارا زمانہ وفا پے چھوڑ دیا