وقت کبھی برا نہیں ھوتا
Poet: M. Habibullah Rajput By: Prof. Dr. M. Habibullah Rajput, Karachiوقت کبھی برا نہیں ھوتا
آدمی ھی کھرا نہیں ھوتا
جب باغباں نہ رھے تو چمن
بہار میں بھی ھرا نہیں ھوتا
بہت کٹھن ھے خود کو منوانا
مقدر سامنے دھرا نہیں ھوتا
جس میں اتکی ھو پھانس کینے کی
وہ دل محبت بھرا نہیں ھوتا
جہاں الجھاؤ حرص کا پڑ جائے
اس الجھن کا سرا نہیں ھوتا
بار بار سنبھل سکتا ھے وہ شخص
جو کسی نظر سے گرا نہیں ھوتا
حبیب جس پہ لگ جائے وقت کا مرھم
وہ زخم کبھی ھرا نہیں ھوتا
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

اسلم