وہ آج جو نظر نہ مجھ سے ملا رہا تھا
کوئی تو بات تھی جو مجھ سے چھپا رہا تھا
آنکھوں کے کاجل سے وہ سرمئ شام کیئے ہوۓ
محبتوں کی اک نئی غزل سنا رہا تھا
وفا نہ کر سکا تھا پر بے وفا نہیں تھا
مجبوریوں کے شاید وہ قرض چکا رہا تھا
یہ حوصلہ تھا اس کا یا شاید ظرف ہو
وہ میرا تھا اور مجھی کو گنوا رہا تھا
کل رات تیرے نام کے سر گاتی رہی ہوا
چاند بھی تیرے عکس کے پہلو بتا رہا تھا
یادوں کے سمندر میں وقت جیسے ٹھہر گیا ہو
اک شخص اپنے تخیل میں تجھ کو سجا رہا تھا
بے خیالی میں بار بار اٹھتی رہی نگاہ
دل تھا کہ تجھے اپنا محور بنا رہا تھا
اک شخص شہر ء یار تھا اس شہر میں کبھی
اداسیوں کو خود میں جو اب بسا رہا تھا
ضرورت تلک محبت بھی قائم رہی عنبر
سودا گر کا ہر اک کردار نبھا رہا تھا