وہ اجنبی سا آشنا
Poet: Tariq Butt By: Gul Bose, Karachiوہ جس نے سارے خواب تیرے زندہ کر دیے
اپنے جنوں کی آب سے تابندہ کر دیے
خود بجھ کے تیرے راستے رخشندہ کر دیے
چھپ کر جو بیٹھنا ہو کبھی اپنے آپ سے
تو سوچنا اُسے
وہ اجنبی سا آشنا کس راہ گم ہوا
ایسا گیا کہ لوٹ کر آیا نہ پھر کبھی
اب گرد سے اٹی ہوئی راہوں میں کچھ نہیں
وہ نقشِ پا بھی وقت نے شرمندہ کر دیے
پھر شاخِ دل پہ پھول جو اک اجنبی لگے
مت دیکھنا اُسے
مت سوچنا اُسے
کس کو خبر کہ راز کوئی بے طرح کھلے
More Sad Poetry






