وہ انجمن میں رات عجب شان سے گئے

Poet: سعید راہی By: گل, Quetta

وہ انجمن میں رات عجب شان سے گئے
ایمان چیز کیا تھی کئی جان سے گئے

میں تو گیا ہوا تھا ہزاروں نقاب میں
لیکن اکیلا دیکھ کے پہچان سے گئے

وہ شمع بن کے خود ہی اکیلے جلا کیا
پروانے کل کی رات پریشان سے گئے

آیا ترا سلام نہ آیا ہے خط کوئی
ہم آخری سفر کے بھی سامان سے گئے

راہیؔ جسے خدا بھی نہ سمجھا سکا کبھی
بیٹھے بٹھائے دیکھ لو اب مان سے گئے

Rate it:
Views: 576
15 Feb, 2022