وہ جاتے ہوئے مل کر نہیں گیا

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

وہ جاتے ہوئے مل کر نہیں گیا
شاید وہ ہم سے ملنا ہی بھول گیا

نئی منزلیں اس کے سامنے تھیں
پرانے دوستوں کو اسلئے بھول گیا

اس کے جانے کا تو ہم کو گلا نہیں
جاتے ہوے اپنا پتہ بتانا بھول گیا

نظر آتا ہے ہر جانب سایہ اس کا
راستوں سے اپنا عکس مٹانا بھول گیا

Rate it:
Views: 498
27 Sep, 2012
More Life Poetry