Add Poetry

وہ حرف جنکو حرف دعا مانتا رہا

Poet: Wamiq Kakakhel By: Wamiq Kakakhel, Rawalpindi

وہ حرف جنکو حرف دعا مانتا رہا
جانا وہ جھوٹ تھے تو برا سا مجھے لگا
ناآگہی رہی تو سبھی کچھ بھلا سا تھا
یہ آگہی کا روگ میری جاں کو کھا گیا
پیروں تلے زمین ہی باقی نہیں رہی
میں آسماں کی سمت نگاہیں کئے رہا
جس راستے سے دل میں سمایا کبھی کوئی
پلکوں میں وہ دریچہ کھلا ہی رہا سدا
وہ چاند یا چراغ تھا دونوں بجھے رہے
کٹیا کے تو غریب کا یہ ہی نصیب تھا
اونچی اڑان لینے جو نکلا پرندہ وہ
بے دم ہوا یا باز کی خوراک بن گیا
وامق ہمارے شہر کے لوگوں کی خو رہی
زندوں کو مار ڈالنا مردوں کو پوجنا

Rate it:
Views: 525
05 Jun, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets