Add Poetry

وہ خموشی سے سہہ گیا سب کچھ

Poet: Fazlul Hasan By: F.H.Siddiqui, Lucknow(India)

 وہ خموشی سے سہہ گیا سب کچھ
کچھ نہ کہہ کر بھی کہہ گیا سب کچھ

صبر کے باندھ ساتھ دے نہ سکے
آج اشکوں میں بہہ گیا سب کجھ

پختہ بنیاد ۔ پکی دیواریں
ایک جھٹکے میں ڈھہہ گیا سب کچھ

ذہن میں تھی مثال صبر رسو ل
مرد مومن تھا سہہ گیا سب کچھ

لا کھ دھوئے غموں کے داغ حسن
لکھا چہرے پہ رہ گیا سب کچھ

Rate it:
Views: 478
13 Nov, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets