Add Poetry

وہ خواب بھکر گئے جو پلکوں پہ سجائے ہم نے

Poet: محمد مسعود نونٹگھم یو کے By: Mohammed Masood, Nottingham

وہ خواب بھکر گئے جو پلکوں پہ سجائے ہم نے
بُجھ گئے وہ چراغ جو محبت کے جلائے ہم نے

ہمارے دل میں لگی آگ پھر نہ بُجھ سکی
بجھانے کے لیے کتنے اشک بہائے ہم نے

جی بھر کے ہم تنہائی میں بہاتے ہیں آنسو
محفل میں چھلک پڑے لاکھ چھپائے ہم نے

وہی پُھول آج ہم کو کانٹے بن کر چھبے
جو پلکوں پہ اپنی تھے سجائے ہم نے

ذرا ٹھہر ذرا رُکیے ذرا سُنیے مسعود
ابھی کہاں اپنے دل کے زخم دکھائے ہم نے

Rate it:
Views: 415
20 Dec, 2015
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets