وہ درد دے رہا ہے مسکرا کے
میں غم چھپا رہی ہوں مسکرا کے
وہ جب بھی دور ہوا مجھ سے
قریب لاتی میں اسے مسکرا کے
اچانک کیا سانحہ ہوا ہے یہ
وہ بچھڑ رہا ہے مسکرا کے
اور میں روک بھی نہ سکی اسے
اگرچہ پہلے روک لیتی تھی مسکرا کے
بعد بچھڑنے کے جب بھی ملا
میں ملی ہوں اسے مسکرا کے
لیکن اب وقت گیا ہے بدل
اب نہی ملا جاتا مسکرا کے
دلکش'بہت چھپا چکی مسکراکےغم
اب نہی چھپایا جاتا مسکرا کے۔