Add Poetry

وہ روشنی کی اَبھرتی لکیر بیدار نہیں ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

وہ روشنی کی اَبھرتی لکیر بیدار نہیں ہے
کئی دِنوں سے فراز تنویر بیدار نہیں ہے

یوں تو سارے ہی احساس بیدار ہیں لیکن
بیدار نہیں تو بس ضمیر بیدار نہیں ہے

لفظوں کے جابجا کئی انبار سجے ہیں مگر
سارے لایعنی ہیں متنِ تحریر بیدار نہیں ہے

مظلوم بار بار ہِلاتے رہے ہیں گھنٹیاں
لیکن انصاف کی زنجیر بیدار نہیں ہے

عظمٰی یہ راہی کب سے اکیلا سفر میں ہے
ہمراہ کوئی بھی راہگیر بیدار نہیں ہے

Rate it:
Views: 354
01 Aug, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets